ساہیوال (ویب ڈیسک) ساہیوال کے علاقے فرید ٹاون میں بیوٹی پالر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں ڈاکوؤں نے دلہنوں کو ہی لوٹ لیا ۔
بیوٹی پالر میں میک اپ کروانے آئی4 دلہنیں لٹ گئیں ، تین ڈاکو خواتین کے بھیس میں بیوٹی پارلر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی۔ڈاکو دلہنوں کا 18 تولہ سونا اور موبائل فون چھین لئے ۔ جن کی مالیت تقریبا 50 لاکھ روپے ہے۔
ڈاکو واردات کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئےفرار بھی ہوگئے ۔