Saturday, December 28, 2024
ہومRegionalٹوبہ میں جاں بحق 4 بچوں کی نماز جنازہ ادا ایک اور...

ٹوبہ میں جاں بحق 4 بچوں کی نماز جنازہ ادا ایک اور متاثرہ بچی دم توڑ گئیمرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی 



گوجرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاں بحق ہونے والے چار بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گوجرہ کے نواحی چک 364 ج ب میں ثانیہ، اقرا، مدیحہ اور علی حسن کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔گزشتہ روز چک 520 میں زہریلا مشروب پینے سے ماں سمیت پانچ بچوں کی حالت غیر ہوئی تھی جس کے بعد چار بچے جاں بحق ہوگئے تھے، مرنے والوں کی نعشیں ان کے ماموں نے وصول کیں، چاروں کی نماز جنازہ ان کے ماموں کے آبائی گاو¿ں میں ادا کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ میں متاثرہ 16 سالہ اقصیٰ بھی جان کی بازی ہار گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں