Monday, December 23, 2024
ہومRegionalٹوبہ ٹیک سنگھ میں 35افراد کی جان لینے والی زہریلی شراب آفٹر...

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 35افراد کی جان لینے والی زہریلی شراب آفٹر شیو لوشن میں کیمیکل ملا کر تیار کی گئی :ڈی پی او



ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 35افراد کی جان لینے والی زہریلی شراب آفٹر شیو لوشن میں …

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 35افراد کی جان لینے والی زہریلی شراب دیسی آفٹر شیو میں کیمیکل ملا کر بنائی گئی تھی ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرسمس کے موقع پر زہریلی شراب پینے سے 35افراد ہلاک ہوئے جبکہ 25سے زائد مختلف ہسپتالوں میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں ۔

”اللہ کے نام پہ ان کا ٹرانسفر کر دو بابا“ ، بھیک مانگنے سے منع کرنے پر بھکاری کی ٹریفک پولیس اہلکاروں کیخلاف درخواست
تفصیل کے مطابق ڈی پی او عثمان اکرم گوندل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتا یا کہ زہریلی شراب دیسی آفٹر شیو لوشن میں کیمیکل ملا کر تیار کی گئی تھی ،آفٹر شیو لوشن میں بڑی مقدار میں سپرٹ موجود تھا جو نشہ آور ہو تا ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ ملزمان نے 20لیٹر آفٹر شیو لوشن شور کوٹ سے خریدا اور پھر اس سے کچی شراب تیار کی ۔ان کا کہنا تھا کہ آفٹر شیو لوشن اقبال ،کامران اور عدیل نے مل کر خریدااور اس سے کچی شراب بنا کر پانچ ہزار روپے منافع کمایا ۔ڈی پی او نے مزید کہا زہریلی شراب پینے سے اقبال مر چکا ہے جبکہ کامران اور عدیل ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں