Monday, December 23, 2024
ہومRegionalپنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا...

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا، سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے نتائج کا اعلان کیا۔
لاہور بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات میں ایک لاکھ 62 ہزار 684 بچوں نے شرکت کی جن میں سے 84 ہزار 785 طالب علم پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 52 فیصد رہا جبکہ 48 فیصد امیدوار فیل ہوئے۔
کنٹرولر امتحانات محمد زاہد کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم کا شگرگزار ہوں جنہوں نے مجھے موقع دیا، مجموعی طور پر نتائج میں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں آگے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ پری میڈیکل کا رزلٹ 62.93 فیصد جبکہ پری انجینئرنگ کا رزلٹ 68.05 فیصد رہا، آرٹس گروپ میں پاس ہونے کا تناسب 43.54 فیصد رہا، جنرل سائنس کے رزلٹ کا تناسب 51.58 فیصد اور کامرس کا رزلٹ 51.02 فیصد رہا۔
دوسری جانب گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے بھی انٹرپارٹ ون کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا جہاں امتحانات میں ایک لاکھ 31 ہزار 397 امیدواروں نے شرکت کی، چیئرمین تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانات میں 63 ہزار 326 امیدوار فیل قرار پائے، کامیابی کا تناسب 51 فیصد رہا، 68 ہزار 71 امیدوار کامیاب ہوئے۔
اس کے علاوہ ساہیوال بورڈ نے بھی انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا، ساہیوال میں 39 ہزار 855 طلبا نے امتحانات میں حصہ لیا، چیئرمین بورڈ کے مطابق 20 ہزار 323 طلبا امتحانات میں کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 51 فیصد رہا۔
فیصل آباد تعلیمی بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جہاں امتحانات میں 98 ہزار 834 امیدواروں نے حصہ لیا، سیکرٹری تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانات میں 63 ہزار 806 طلبا پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 64.56 فیصد رہا۔
چیئرپرسن ملتان بورڈ مریم خان نے گیارہویں کے سالانہ نتائج کااعلان کر دیا، ملتان میں 68 ہزار 674 طلبا نے امتحانات میں حصہ لیا، چیئرپرسن بورڈ کے مطابق 37 ہزار 814 امیدوار امتحانات میں پاس ہوئے، امتحانات میں کامیابی کی شرح 55 فیصد رہی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں