Monday, December 23, 2024
ہومRegionalچکن کی فی کلو قیمت میں 100 روپے سے زائد اضافہ

چکن کی فی کلو قیمت میں 100 روپے سے زائد اضافہ



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد میں چکن سرکاری ریٹ 594 روپے فی کلو کے بجائے 700 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانے میں مکمل ناکام ہیں۔
فیصل آباد میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانے میں مکمل ناکام ہیں، چکن کی سرکاری قیمت 594 روپے کلو ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں 700 روپے میں فروخت جاری ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ چکن کا ریٹ پیچھے سے ہی زیادہ ہے سرکاری ریٹ پر کیسے بیچیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئی چیز سرکاری ریٹ پر نہیں ملتی انتظامیہ بھی کوئی ایکشن نہیں لیتی۔ 
دوسری جانب لاہور کے ماڈل بازار میں سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔ کسی بھی سبزی کی قیمت 100 روپے سے کم نہیں ہے۔ ادرک ایک ہزار روپے فی کلو تک پہنچ گئی، آلو100، پیاز180، کریلے 225، لیموں400 روپے، بھنڈی، ٹماٹر، کدو، بینگن، شلجم، میتھی 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں