کلر کہار(ڈیلی پاکستان آن لائن )کلر کہار میں سرکلاں روڈ پر زائرین سے بھری مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 56 سے زائد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی سمانے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ بس میں زائرین کلر کہار دربار پر حاضری کے بعد واپس فیصل آباد جارہے تھے کہ سرکلاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئے۔حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال میں علاج کے دوران دو زخمی دم توڑ گئے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 4 کو راولپنڈی ریفر کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔