Thursday, December 26, 2024
ہومRegional22 سالہ ماریہ کے قتل معاملہ پولیس نے ایک اور اہم گرفتاری...

22 سالہ ماریہ کے قتل معاملہ پولیس نے ایک اور اہم گرفتاری کر لی



ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ قتل کیس میں گرفتار ماریہ کا والد اور بھائی جسمانی ریمانڈ پر ہیں جبکہ پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز کو بیوی سمیرا سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق یاد رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب مبینہ طور پر بھائی اور والد نے ماریہ کو قتل کرکے خاموشی سے رات کے وقت تدفین کردی تھی۔ گزشتہ روز عدالت نے ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔پولیس نے اب مقتولہ ماریہ کے دوسرے بھائی شہباز کو بیوی سمیرا سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ اور انھیں آج عدالت میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

واقعہ کی ویڈیو بنانے پر دونوں کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ شہباز اور سمیرا کے ڈی این اے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتولہ ماریہ کے گلے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔اس کے علاوہ جسم کے کئی حصوں پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔

مقتولہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے فرانزک لیب کو بھیجوا دیے گئے تھے۔خیال رہے رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں آلو وال میں قتل ماریہ کو بھائی فیصل اور باپ عبدالستار کے ہاتھوں انسانیت سوز مظالم کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو کے مطابق ملزم نے 3 منٹ تک بہن کے منہ پر تکیہ رکھا۔ کمرے میں باپ اور گھر کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کیس کو ہائی پروفائل قرار دیا تھا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او، ایس پی اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر یکم اپریل کو طلب کیا۔

جبکہ سید فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کےتحت کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کیا، افسران کو تفتیش، شہادت اکٹھی کرنےلائن آف ایکشن دیا جائیگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں