Monday, December 23, 2024
ہومRegional5 سالہ بچی سےزیادتی کا واقعہ, چیئرپرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا...

5 سالہ بچی سےزیادتی کا واقعہ, چیئرپرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ فیصل آباد پہنچ گئیں تحفظ مرکز کا بھی دورہ



 فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد میں 5 سالہ بچی سےزیادتی کا واقعہ, چیئرپرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ فیصل آباد پہنچ گئیں  اورمتاثرہ بچی اور اس کے والدین سے ملاقات کی ۔چیئرپرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے تحفظ مرکز کا بھی دورہ کیا ۔سی پی او فیصل آباد کامران عادل ، انچارج تحفظ سینٹر  انسپکٹر گلناز بھی ہمراہ موجود  تھیں ،سی پی او فیصل آباد نے چیئرپرسن کو متاثرہ بچی کے کیس کے متعلق آگاہ کیا ، انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم  نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم جاوید کو گرفتار کرلیا ۔

 اس موقع پر چیئرپرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ وزیر علیٰ پنجاب کا واضح پیغام ہے پنجاب میں ہر بچے اور بچیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، خواتین پر کسی قسم کا تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔  بچیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، متاثرہ بچی  کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے   جائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں