Friday, January 17, 2025
ہومRegional5 ماہ جیل میں رہ کر آئی تو نہیں روئی لیکن بچوں...

5 ماہ جیل میں رہ کر آئی تو نہیں روئی لیکن بچوں کی خوشی دیکھ کر آنسو آجاتے ہیں: مریم نواز



فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں لیکن جیل میں نہیں روئی۔
نجی ٹی و ی جیونیوز کے مطابق فیصل آباد میں طلبہ سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ’جتنا پیار مجھے طلبہ کی طرف سے مل رہا ہے وہ بیان نہیں کر سکتی، میرے مخالفین کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ سٹیجڈ ہوتا ہے، مخالفین یہاں آکر دیکھیں کہ کس طرح ایک ماں نے اپنے بچوں کے ساتھ اپنا رشتہ قائم کر لیا ہے‘۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ’بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں، جیل میں نہیں روئی لیکن بچوں کو جب ان کا حق سکالر شپ کی صورت میں ملتا ہے تو ان بچوں کی خوشی دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں‘۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ ’اب پنجاب کے بچوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا کہ کسی کے خواب ادھورے رہ جائیں، اس سال 30 ہزار سکالر شپ دیئے ہیں، یہ چھوٹا نمبر ہے، اگلے سال 50 ہزار تک لے کر جائیں گے‘۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں