Tuesday, January 7, 2025
ہومRegionalفیصل آباد میں 2 روز کے دوران 4 فوڈ ڈلیوری بوائز کو...

فیصل آباد میں 2 روز کے دوران 4 فوڈ ڈلیوری بوائز کو لوٹ لیا گیا



فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے فوڈ ڈلیوری بوائز کو ہدف بنالیا، 2 دن میں 4 فوڈ ڈلیوری بوائز کو لوٹ لیا گیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق  تین وارداتیں شہر کے ایک ہی تھانے کی حدود میں اور ایک ہی فوڈ پوائنٹ پر کام کرنے والوں کے ساتھ ہوئیں۔ ملزمان نقدی لوٹنے کے ساتھ فوڈ ڈلیوری بوائز کے پاس موجود برگرز اور کھانے کی دیگر اشیا بھی چھین لے گئے۔ 

پولیس کے مطابق چاروں وارداتیں 30 اور 31 دسمبر کی رات ہوئیں، الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔  خیال رہے کہ فیصل آباد میں گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران فوڈ ڈلیوری بوائز کو لوٹنے کی 11 وارداتیں ہوچکی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں