Saturday, January 4, 2025
ہومRegionalپنجاب بھر میں شدید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری فلیش فلڈنگ...

پنجاب بھر میں شدید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری فلیش فلڈنگ کا خطرہ کہاں کہاں موسلا دھار بارش کا امکان ہے ؟ جانیے



لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں شدید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ۔ مون سون بارشوں کا نیا سپیل گذشتہ شام سے شروع ہو چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اٹک میں 51 ملی میٹر، جہلم 46، چکوال 42، راولپنڈی 32، سیالکوٹ 31، بھکر 27، شورکوٹ 24 جبکہ مری میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 31 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، گوجرانوالہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، قصور، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بارشیں متوقع ہیں۔ بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور اور رحیم یار خان میں بھی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژنز میں بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
کوہ سلیمان رینج میں شدید بارشوں کے باعث رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں  24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد  یقینی بنائیں۔ سیاح، مسافر اور کسان حضرات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پرانی عمارتوں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں