Tuesday, January 7, 2025
ہومRegionalیونان کشتی حادثہ کیس؛ایف آئی اے کے گرفتار 9اہلکار مقدمے سے خارج 

یونان کشتی حادثہ کیس؛ایف آئی اے کے گرفتار 9اہلکار مقدمے سے خارج 



فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کی مقامی عدالت نے یونان کشتی حادثہ کیس میں گرفتار ایف آئی اے کے 9اہلکاروں کو مقدمے سے خارج  کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق یونان کشتی حادثہ کیس میں گرفتار ایف آئی اے اہلکاروں کوسینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے سماعت کے بعد 9اہلکاروں کومقدمے سے خارج کرنے کا حکم دیدیا۔

یادرہے کہ انسانی سمگلنگ روکنے میں غفلت پر ایف آئی اے اہلکاروں کو مقدمے میں شامل کرکے گرفتار کیا گیاتھا،یونان کشتی حادثے کے 18نوجوانوں نے فیصل آباد ایئرپورٹ سے سفر کیاتھا، کشتی حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 17کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں