Tuesday, January 7, 2025
ہومScience and Technologyاسلام آباد میں سالانہ 3 لاکھ بچوں کو آئی ٹی کی تربیت...

اسلام آباد میں سالانہ 3 لاکھ بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دیں گے: شزا فاطمہ خواجہ


وزیرِ مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ — فائل فوٹو 

وزیرِ مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بہت اہمیت کی حامل ہے۔

شزا فاطمہ خواجہ نے آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لاکھوں طلبا کو آئی ٹی کے تربیتی کورسز کروائے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں سالانہ 3 لاکھ بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دیں گے، 17 ہزار سے زائد طلباء کو تربیت فراہم کی جا چُکی ہے اور 5 ہزار ٹرینرز مکمل تربیت حاصل کر چُکے ہیں۔

وزیرِ مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ پاکستان میں 15 کروڑ سے زائد نوجوان 30 سال سے کم عمر ہیں، معیشت کی مضبوطی کے لیے تربیت یافتہ نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں