Saturday, January 4, 2025
ہومScience and Technologyایئر پورٹ پر لائن توڑنے والے لوگوں کو لائن پر لانے والی...

ایئر پورٹ پر لائن توڑنے والے لوگوں کو لائن پر لانے والی ٹیکنالوجی سامنے آ گئی



(ویب ڈیسک) ایئر پورٹ پر لائن توڑنے والے لوگوں کو لائن پر لانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی گئی۔

امریکا کے تین ایئرپورٹس پر آزمائش کے دوران امریکن ایئر لائنز نے ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جو ایئرپورٹ پر لگنے والی قطاروں میں بدنظمی کو ختم کرنے میں مدد دے گی، یہ جدید ٹیکنالوجی ان مسافروں کی نگرانی کرتی ہے جو اپنے متعین گروپ سے ہٹ کر ٹکٹ سکین کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جیسے ہی کوئی مسافر لائن توڑتا ہے گیٹ ایجنٹس کو تیز آواز کے ذریعے خبردار کیا جاتا ہے جس سے ایئرپورٹ عملے کو فوری کارروائی کرنے میں مدد ملتی ہے۔

امریکن ایئر لائنز یہ ٹیکنالوجی نیو میکسیکو کے البوکرک انٹرنیشنل سن پورٹ ایئرپورٹ، ایریزونا کے ٹکسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ورجینیا کے رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر آزمائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکن ایئر لائنز نے بیان دیا ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی کا مقصد مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر بورڈنگ میں زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے جس سے ایئرپورٹ کے عملے کی کارکردگی بھی بہتر ہو گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: نجی ویڈیوز لیک ہونے سے بچانے کیلئے انوکھی ایپ متعارف

خیال رہے کہ یہ ٹیکنالوجی ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے لیکن ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں، امریکن ایئر لائنز نے امید ظاہر کی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن سے مسافروں کے لیے معاملات مزید بہتر ہوتے جائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں