Saturday, December 28, 2024
ہومScience and Technologyایپل نے آئی فون کو چارجنگ پر لگا کر تکیے کے نیچے...

ایپل نے آئی فون کو چارجنگ پر لگا کر تکیے کے نیچے رکھنے والے صارفین کو وارننگ جاری کردی



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کمپنی نے اپنے آئی فون کو چارجنگ پر لگا کر تکیے کے نیچے رکھنے والے صارفین کے لیے سخت وارننگ جاری کر دی۔ میل آن لائن کے مطابق کمپنی کی طرف سے متنبہ کیا گیا ہے کہ چارجر کے ساتھ منسلک آئی فونز کو بستر میں رکھنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ 
اپنی آن لائن یوزر گائیڈ میں ایپل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آئی فونز کو ری چارج کرتے ہوئے انہیں ایسی جگہ رکھنا لازمی ہوتا ہے جہاں انہیں خاطرخواہ ہوا مل سکے۔ چارجنگ کرتے ہوئے آئی فونز کو گرم کمبل میں یا تکیے کے نیچے رکھنے سے اس کی بیٹری پھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے، جس کے نتیجے آتشزدگی بھی ہو سکتی ہے۔کمپنی کی طرف سے صارفین کو نصیحت کی گئی ہے کہ رات کے وقت آئی فونز کو چارجنگ پر لگا کر اپنے بستر سے ہی دور رکھیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں