Friday, December 27, 2024
ہومScience and Technologyفیس بک نے صارفین کو کمانے کا نیا موقع فراہم کردیا

فیس بک نے صارفین کو کمانے کا نیا موقع فراہم کردیا



(ویب ڈیسک) فیس بک دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سروس ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے۔

مگر فیس بک آن لائن پیسے کمانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے، درحقیقت متعدد افراد فیس بک کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں ، اب میٹا نے فیس بک صارفین کو کمانے کا ایک نیا ذریعہ فراہم کر دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر affiliate لنکس کے ذریعے زیادہ آسانی سے پیسے کما سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت affiliate لنکس کو پوسٹس بشمول ریلز، فوٹوز ، ویڈیوز اور ٹیکسٹ وغیرہ میں زیادہ نمایاں کیا جائے گا ، اس اپ ڈیٹ کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ صارفین کو کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کا بہتر موقع مل سکے اور ان کے لیے کمانے کے مواقع بڑھ جائیں۔

اس سے قبل affiliate لنکس میں صرف کیپشنز میں یو آر ایل ڈسپلے ہوتا تھا ، مگر نئی اپ ڈیٹ سے صارف کو زیادہ مؤثر طریقے سے ان لنکس کو استعمال کرنے کا موقع ملے گا جس سے انگیج منٹ اور سیلز میں اضافہ ہوگا یا کم از کم میٹا کو یہی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دماغی خلیوں پر خلا کے اثرات نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا

میٹا کی جانب سے affiliate لنکس کے لیے ایک آٹو ڈیٹیکشن سسٹم بھی متعارف کرایا جا رہا ہے مگر یہ فیچر فی الحال محدود ڈومینز کے لیے ہوگا۔

جب یہ سسٹم مخصوص ڈومین یا ویب لنک کو شناخت کرے گا تو صارف کو پیڈ پارٹنر شپ لیبل استعمال کرنے کا مشورہ دیا جائے گا جبکہ لنک کی تفصیلات بھی پراڈکٹ لنک کے ساتھ ایڈ کی جائیں گی۔

میٹا کی جانب سے یہ فیچرز دنیا بھر میں فیس بک پیجز اور پروفیشنل پروفائلز کے لیے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں