Saturday, January 4, 2025
ہومScience and Technologyفیس بک و انسٹاگرام پر بلیو ٹک کی فیس میں کمی

فیس بک و انسٹاگرام پر بلیو ٹک کی فیس میں کمی



نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)میٹاپلیٹ فارمز نے فیس بک اور انسٹاگرام پر بلیو ٹک کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 9.99 یورو سے 5.99 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے۔

میٹا کے سینئر ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک اکاؤنٹ کےلیے بلیو ٹک کی ماہانہ فیس کو 9.99 سے 5.99 اور کسی بھی اضافی اکاؤنٹس کےلیے 4 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے۔ 

میٹا کے وکیل ٹم لیمب نے یوروپین کمیشن کو سماعت کے دوران بتایا کہ  کمپنی چاہتی ہے کہ اس عمل کو کچھ وقت بعد تیزی سے مکمل کیا جائے،  کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ بالکل مستحکم رہے اور کسی وجہ سے اس میں فرق نہ پڑے۔

انہوں نے مزید کہا اسی لیے ہم نے ایک سنگل اکاؤنٹ کی فیس کو 9.99 سے کم کرکے 5.99 یورو کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ کسی بھی اضافی اکاؤنٹ کی فیس 4 یورو مقرر کی ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں