Wednesday, January 8, 2025
ہومScience and Technologyپاویل دوروف کی فرانس میں گرفتاری کے بعد ٹیلی گرام کا بڑا...

پاویل دوروف کی فرانس میں گرفتاری کے بعد ٹیلی گرام کا بڑا یو ٹرن


ــــ فائل فوٹو

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹیلی گرام ایپ نے اپنے بانی پاویل دوروف کی فرانس میں گرفتاری کے بعد بڑا یوٹرن لے لیا۔

ٹیلی گرام نے اپنی پرائیویسی پالیسی میں ایک بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروائی ہے جس کے تحت قانونی درخواستوں کے جواب میں صارفین کا ڈیٹا حکّام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پاویل دوروف نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے ٹیلی گرام کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اپنی پرائیویسی پالیسی کو  اپ ڈیٹ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے آئی پی ایڈریس اور فون نمبر قانونی درخواستوں کے جواب میں متعلقہ حکام کو دیے جا سکتے ہیں۔ 

پاویل دوروف نے لکھا ہے کہ ان اقدامات سے مجرموں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، ٹیلی گرام غیر قانونی جرائم کو فروغ دینے کے لیے نہیں ہے۔ 

اُنہوں نے لکھا ہے کہ ہم شر پسند عناصر کو اس پلیٹ فارم کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یاد رہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ اقدام بانی پاویل دوروف کے فرانس میں گرفتار ہونے کے 1 ماہ سے بھی کم وقت میں سامنے آیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں