Tuesday, January 7, 2025
ہومScience and Technologyپاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی



اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ قطر کے قریب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع ہے اور انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ قطر کے قریب اے اے ای ون کیبل پاکستان کو عالمی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑتی ہے جو 7 زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے اس میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ، براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں اور نگرانی کررہی ہیں، پی ٹی اے ٹیلی کام صارفین کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتا رہے گا۔پی ٹی اے نےصارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ کرم سروس کی بحالی تک تحمل کا مظاہرہ کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں