Tuesday, December 24, 2024
ہومScience and Technologyیوٹیوبرز کیلئے خوشخبری ڈالرز کمانے کا نیا ذریعہ متعارف

یوٹیوبرز کیلئے خوشخبری ڈالرز کمانے کا نیا ذریعہ متعارف



(ویب ڈیسک)ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کی جانب سے تخلیق کاروں کیلئے آمدنی کا نیا ذریعہ متعارف کرایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کی مدد سے وہ لائیو اسٹریمز کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جیولز ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں۔

 ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے مطابق جب دیکھنے والے جیولز کا استعمال کرتے ہوئے تحائف بھیجیں گے تو تخلیق کاروں کو اس سے فائدہ پہنچے گا، 1 روبی کی قیمت 1 امریکی سینٹ اور 100 روبی 1 ڈالر کے برابر ہوں گے،ان کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ تک تخلیق کار جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔

تخلیق کاروں کو یہ تحفہ صرف اس وقت مل سکے گا جب وہ یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین صرف موبائل ایپ کے ذریعے جیولز بھیج سکیں گے۔

مذکورہ فیچر صرف امریکی صارفین کو متعارف کرایا گیا ہے بعد ازاں جلد ہی دیگر ممالک میں بھی لانچ کیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں