Wednesday, December 25, 2024
ہومScience and Technologyآپ بجلی کے ماہانہ بل میں 5 سے 10 فیصد تک کمی...

آپ بجلی کے ماہانہ بل میں 5 سے 10 فیصد تک کمی لاسکتے ہیں مگر کیسے ؟



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مہنگائی میں جس طرح اضافہ ہو رہا ہے، اس کے باعث بیشتر پاکستانی شہری یوٹیلیٹی بلوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہر ماہ اس کا بل دیکھ کر بیشتر افراد پریشان ہو جاتے ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آتا کہ اتنا زیادہ بل کیوں آیا۔ اب ہر گھر میں کتنی بجلی خرچ ہوتی ہے اس کا انحصار تو ان کی ضروریات پر ہوتا ہے مگر اکثر افراد کی ایک عام عادت بھی بجلی کے بل میں لگ بھگ 10 فیصد اضافے کا باعث بنتی ہے۔
جی ہاں واقعی ایسا ہوتا ہے اور بیشتر افراد مختلف برقی مصنوعات کو سوئچ آف کرنے کے بعد بھی پلگ سوئچ میں لگائے رکھتے ہیں، جس سے وہ مصنوعات ہر وقت معمولی مقدار میں بجلی خرچ کرتی رہتی ہیں۔بجلی کے بل میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان طریقے مددگار ثابت ہوں گے ،اس کے لئے ویمپائر انرجی کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے اور امریکا کے محکمہ توانائی کے مطابق ہر سال لوگ اس مد میں 100 سے 200 ڈالرز اضافی خرچ کرتے ہیں۔یہ رقم پاکستان میں ہزاروں یا لاکھوں روپے بن جاتی ہے اور اوسطاً ایک گھر کی 10 فیصد بجلی انرجی ویمپائر چوس جاتے ہیں۔تو ان مصنوعات کے بارے میں جانیں جن کو پلگ نکال کر آپ اپنے بجلی کے بل میں ہر ماہ کم از کم 5 سے 10 فیصد تک کمی لا سکتے ہیں۔
کمپیوٹر آلات:کیا آپ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں؟ تو جان لیں کہ یہ ڈیوائسز اس وقت بھی بجلی خرچ کر رہی ہوتی ہیں جب آپ انہیں استعمال نہیں کر رہے ہوتے۔امریکا کی بیکرلے نیشنل لیبارٹری کے مطابق ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کا پلگ اگر ہمیشہ لگا رہے تو وہ سال بھر میں 23 ڈالرز سے زائد کی اضافی بجلی خرچ کر دیتا ہے۔اسی طرح مانیٹر 1.53 ڈالرز جبکہ موڈیم یا راوٹر لگ بھگ 7 ڈالرز کی کی بجلی سال بھر میں خرچ کردیتا ہے۔یعنی یہ ڈیوائسز سال بھر میں 40 یا 50 ڈالرز کی اضافی بجلی خرچ کر دیتی ہیں یا ماہانہ 3 سے 4 ڈالرز خرچ ہوتے ہیں۔
پاکستان کے مطابق دیکھا جائے تو ہر ماہ یہ ڈیوائسز بجلی کے بل میں ایک ہزار روپے کے قریب اضافہ کرسکتی ہیں۔یہ صرف ایک کمپیوٹر یا راو¿ٹر کی بات ہے جبکہ اب گھر میں عموماً ایک سے زائد کمپیوٹر یا لیپ ٹاپس ہوتے ہیں، تو ان کے پلگ ہمیشہ نکال کر رکھا کریں۔
ٹیلی ویژن (ٹی وی) اور سیٹ ٹاپ باکس:اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ریموٹ کنٹرول سے ٹی وی بند کرنے کے بعد وہ بجلی نہیں خرچ کر رہا تو یہ خیال غلط ہے۔سٹینڈ بائی ٹی وی سال بھر میں 20 ڈالرز سے زائد کی اضافی بجلی خرچ کردیتا ہے۔اسی طرح سیٹ ٹاپ باکس استعمال کرتے ہیں تو اس سے ہر سال 50 ڈالرز کے قریب اضافی بجلی خرچ ہوتی ہے کیونکہ ان کا پلگ بھی ہر وقت آن رہتا ہے۔
سپیکر اور ساونڈ سسٹمز:اگر آپ کے گھر میں سٹیریو سسٹم موجود ہے تو جان لیں کہ وہ کافی بجلی خرچ کرتا ہے۔آڈیو سسٹمز سال بھر میں 10 ڈالرز کی اضافی بجلی چوس لیتے ہیں تو ان کے پلگ نکال کر آپ ہر ماہ چند سو روپے کی بچت کر سکتے ہیں۔
موبائل فون چارجر:یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اب ہر گھر میں 2 سے 3 موبائل فونز موجود ہوتے ہیں اور ان کو روزانہ کئی بار چارج بھی کرنا پڑتا ہے۔زیادہ تر افراد موبائل چارجر استعمال نہ کرنے پر بھی ان کے سوئچ آن رکھتے ہیں جس کے باعث چارجر بجلی خرچ کرتے رہتے ہیں۔اسی طرح بیشتر افراد رات بھر اپنا فون چارج کرنے کے عادی ہوتے ہیں جس سے بھی بجلی کے بل میں ہر ماہ چند سو روپے کا اضافہ ہو جاتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں