Thursday, December 26, 2024
ہومScience and Technologyاب ٹک ٹاک صارفین کو گمراہ نہیں کیا جاسکے گانیا فیچر شامل

اب ٹک ٹاک صارفین کو گمراہ نہیں کیا جاسکے گانیا فیچر شامل



(ویب ڈیسک)ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے ایک نیا فیچر ایڈ کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔اس اعلان کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی تمام ویڈیوز پر لیبل لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک کے اپنے اے آئی ٹولز سے تیار کردہ ویڈیوز پر پہلے ہی اس طرح کے لیبل لگائے جاتے ہیں، مگر اب دیگر پلیٹ فارمز کی تیار کردہ ویڈیوز پر بھی ڈیجیٹل واٹر مارکس لگائے جائیں گے۔ٹک ٹاک کے عہدیدار ایڈم پریسر کی جانب سے بتایا گیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے حیران کن تخلیقی مواقع پیدا ہوئے ہیں مگر اس سے ناظرین کو گمراہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اے آئی مواد پر لیبل لگانے سے صارفین کو علم ہوگا کہ یہ ویڈیوز حقیقی نہیں۔

ضرورپڑھیں:کم ایندھن پرزیادہ چلے،پاکستان میں حیران کن قیمت پر نئی ’پراڈو‘لانچ کردی گئی

ٹک ٹاک کے ترجمان نے بتایا ہے کہ Content Credentials نامی ڈیجیٹل واٹر مارکنگ ٹیکنالوجی سے یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ کسی مواد کو کب اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار یا ایڈٹ کیا گیا۔اے آئی مواد پر لیبل لگانے کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گمراہ کن مواد کی روک تھام کرنا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں