(ویب ڈیسک)ویسے تو واشنگ مشین کا استعمال کپڑے دھونے کے لیے ہوتا ہے۔مگر جاپان میں ایک ایسی انوکھی واشنگ مشین تیار کی گئی ہے جو کپڑوں کی بجائے انسانوں کو دھونے کا کام کرتی ہے۔
جی ہاں واقعی جاپان میں ہیومین واشنگ مشین تیار کی گئی ہے جسےمستقبل کی ڈیوائس قرار دیا گیا ہے،آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس یہ واشنگ مشین پہلے انسانی جسم کا تجزیہ کرتی ہے پھر اس کے بعد ‘واش اینڈ ڈرائی’ کا عمل شروع کرتی ہے۔
جاپانی کمپنی سائنس کو (Science Co) نے اس عجیب مشین کو تیار کیا ہے، کمپنی کے مطابق یہ کسی واشنگ مشین کی طرح کام کرکے ایک فرد کو 15 منٹ میں صاف ستھرا کر دیتی ہے،دیکھنے میں یہ کسی لڑاکا طیارے کے کاک پٹ کی طرح نظر آتی ہے جسے جلد اوساکا کنسائی ایکسپو میں رکھا جائے گا جہاں ایک ہزار افراد اسے استعمال کرنے کا تجربہ کرسکیں گے،اور ایکسپو کے بعد اس مشین کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:100 سالہ دولہا اور 102 سالہ دلہن نے شادی کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا
اس جاپانی کمپنی کا کہنا ہے کہ جب کوئی فرد اس کے پلاسٹک پوڈ میں داخل ہو جاتا ہے تو اس کا 50 فیصد حصہ گرم پانی سے بھر جاتا ہے،اس کے بعد تیز رفتاری سے پانی کی دھاریں خارج ہوتی ہیں جن میں چھوٹے ائیر ببلز ہوتے ہیں اور جب یہ ببلز یا بلبلے پھٹتے ہیں تو ایسا طاقتور دباؤ پیدا کرتے ہیں جس سے جِلد میں موجود گرد و غبار کو ہٹانا ممکن ہو جاتا ہے۔
مگر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ہیومین واشنگ مشین صرف جسم کی ہی صفائی نہیں کرتی بلکہ یہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ‘ذہن’ کو بھی صاف کرتی ہےاور اس سےجسمانی اور ذہنی طور پر تازہ دم ہونے کا احساس بڑھتا ہے جب یہ مشین کسی فرد کی صفائی کر رہی ہوتی ہے تو پلاسٹک پوڈ میں موجود کرسی میں نصب الیکٹروڈز اپنی تفصیلات جمع کرکے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ نہانے کا عمل مناسب درجہ حرارت پر ہو، اس کے ساتھ ساتھ اے آئی ٹیکنالوجی پرانے ڈیٹا کو مدنظر رکھ کر پلاسٹک پوڈ کے اندر ایک ایسی ویڈیو چلاتی ہے جس سے اعصاب کو سکون پہنچتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ڈیزائن نیا نہیں بلکہ 1970 کا ہے جسے اس زمانے میں جاپان ورلڈ ایکسپو میں ڈسپلے کیا گیا تھا،مگر اسے عام افراد کے لیے کبھی جاری نہیں کیا گیا تھا۔
سائنس کو کی جانب سے ابھی واضح نہیں کیا گیا کہ یہ مشین کب تک عام افراد کو دستیاب ہوگی اور اس کی قیمت کیا رکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں:2024 کے مقبول پاکستانی یوٹیوب چینلز کی فہرست جاری