ٹیکنالوجی کے دور میں social media appearance کی طرح اس appearance کو منظم کرنا بھی ضروری کاموں کی طرح ہے، خاص طور پر تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے صارفین کیلئے یہ بہت ہی اہم چیز ہے۔
انسٹاگرام صارفین با آسانی بڑی تعداد میں ایک ہی بار میں اپنی پوسٹس ڈیلیٹ یا آرکائیو کر سکتے ہیں۔
تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سا آسان طریقہ ہے جس کے ذریعے آپ اپنی انسٹاگرام پوسٹس کو بڑی تعداد میں ڈیلیٹ اور آرکائیو کر سکتے ہیں۔
متعدد انسٹاگرام پوسٹس کو ڈیلیٹ اور آرکائیو کیسے کیا جائے؟
*اپنے موبائل پر انسٹاگرام ایپ کھولیں۔
*اسکرین کے نیچے دائیں جانب کونے میں موجود آئیکن کو کلک کرکے اپنے پروفائل پر جائیں۔
*مینیو تک جانے کیلئے اوپر دائیں کونے میں موجود تین لائنز کو کلک کریں۔
* مینیو آپشنز میں سے “your activity ” کو منتخب کریں۔
* اب “picture and video ” کا آپشن منتخب کریں۔
* ڈیلیٹ یا آرکائیو کرنے سے قبل اپنی تمام پوسٹس کے وزٹ کیلئے “پوسٹس” پر ٹیپ کریں۔
مخصوص پوسٹس کو سہولت کیساتھ تلاش کرنے کیلئے “Sort & filter” کاآپشن استعمال کریں۔
*اب ٹاپ پر موجود “select”کے آپشن پر کلک کریں اور ان پوسٹس کا انتخاب کریں جنہیں آپ ڈیلیٹ یا آرکائیو کرنا چاہتے ہیں۔
* سلیکٹ کرنے کے بعد اپنی ضرورت کے مطابق آرکائیو یا ڈیلیٹ آپشن پر ٹیپ کر دیں۔