Wednesday, December 25, 2024
ہومScience and Technologyانسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کردیا

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کردیا



(24نیوز) سوشل میڈیا  شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے خاموشی سے اپنا نیا دلچسپ فیچر پیش کردیا،  صارفین کی جانب سے اس فیچر کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے تاہم  صارفین کو اس کی رسائی دیدی گئی ہے، فیچر کے تحت  صارفین اپنی پروفائل میں مختلف معلومات کے ساتھ ساتھ اپنا پسندیدہ گانا بھی شامل کر سکتے ہیں،  فلحال صارفین صرف ایک ہی گانا شامل کرنے کے اہل ہیں، گانے کو شامل کرنے کے بعد  گانے کا 30 سیکنڈ کا کلپ لنک کا حصہ بن جاتا ہے اور اسے کلک کرنے پر گانا شروع ہوجاتا ہے۔

اس  فیچر کو استعمال کرنے کےلیے صارفین کو اپنی پروفائل ایڈٹ سیٹنگ میں جاکر اپنی معلومات میں میوزک کو شامل کرنا پڑتا ہے، فیچر کے تحت جیسے ہی صارفین ایڈ ٹو میوزک پروفائل پر کلک کرتے ہیں  تو ان کے آگے گانوں کی ونڈو کھل جاتی ہے، جہاں وہ سرچ کرکے اپنی پسند کا گانا پروفائل کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام پروفائل میوزک کا فیچر  کوئی نیا نہیں ہے، ماضی میں 2003 اور 2007 کے درمیان متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مذکورہ فیچر ہوتا تھا، انسٹاگرام نے دو دہائیاں پرانے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسا کہ مائی اسپیس اور آرکٹ وغیرہ میں موجود فیچر کو پیش کیا ہے، جس کے تحت صارفین اب اپنے پروفائل میں گانے کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں