Wednesday, December 25, 2024
ہومScience and Technologyانسٹاگرام نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی

انسٹاگرام نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی



(ویب ڈیسک) انسٹاگرام نے اہم فیچر متعارف کروا دیا جس سے صارفین کی تصاویر شیئر کرنے کی پریشانی ختم ہو گئی، اب صارفین ہر پوسٹ پر 20 تصاویر پوسٹ کرسکتے ہیں۔

اگر آپ بھی انسٹاگرام کی ہر پوسٹ پر ایک سے زیادہ تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنا پسند کرتے ہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر ہے، میٹا کی زیر ملکیت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے، اب آپ انسٹاگرام کی ہر پوسٹ پر 10 کی بجائے 20 , 20 تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک پوسٹ پر زیادہ سے زیادہ 10 تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کی جاسکتی تھیں، انسٹاگرام کی جانب سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنے کا آپشن ٹک ٹاک کو مدنظر رکھ کر دیا گیا ہے، حالانکہ ٹک ٹاک کو ویڈیو شیئرنگ ایپ مانا جاتا ہے مگر اس میں ابھی صارفین ایک وقت میں 35 تصاویر پوسٹ کرسکتے ہیں، درحقیقت ٹک ٹاک میں حالیہ مہینوں میں تصاویر کو پوسٹ کرنے کا رجحان بڑھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب صارفین کے لئے دلچسپ فیچرمتعارف

واضح رہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس نئی اپ ڈیٹ کا مقصد لوگوں کو اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے اور اس طرح وہ زیادہ اچھا مواد دوستوں سے شیئر کرسکیں گے، کمپنی کے مطابق یہ فیچر دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں