Wednesday, January 1, 2025
ہومScience and Technologyانسٹا گرام میں بڑی تبدیلی، صارفین ناخوش

انسٹا گرام میں بڑی تبدیلی، صارفین ناخوش


انسٹا گرام میں پروفائل پیجز کے ڈیزائن کو تبدیل کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔

اس بات کی تصدیق انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری کی جانب سے کی گئی۔

اس سے قبل مختلف صارفین نے بتایا تھا کہ انسٹا گرام پر پروفائل گرڈ (grid) ڈیزائن کو چوکور سے عمودی کیا جا رہا ہے۔

اب ایڈم موسیری نے گزشتہ دنوں ایک انسٹا گرام اسٹوری میں اس بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ آج کل زیادہ تر افراد کی جانب سے انسٹا گرام پر لوڈ کیا جانے والا مواد عمودی ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تصاویر 3 بائی 4 انچ کی ہوتی ہیں یا ویڈیو 9 بائی 16 انچ کی ہوتی ہیں، جو چوکور ہونے پر بہت بری محسوس ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چوکور ڈیزائن اس وقت کا ہے جب صرف اسی طرح کی تصاویر کو انسٹا گرام پر اپ لوڈ کیا جاسکتا تھا، مگر یہ پابندی میٹا کی زیرملکیت ایپ میں 2015 میں ختم کر دی گئی تھی۔

ایڈم موسیری نے تسلیم کیا کہ پروفائل ڈیزائن میں یہ تبدیلی متعدد افراد کو پسند نہیں آئے گی۔

مگر ان کا کہنا تھا کہ ہم آج کے مواد کے مطابق چیزیں بہتر کرنا پسند کریں گے۔

انسٹا گرام کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پروفائل گرڈ ڈیزائن میں تبدیلی کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق محدود افراد پر اس تبدیلی کی آزمائش کی جا رہی ہے اور انسٹا گرام کمیونٹی کے فیڈبیک کو مدنظر رکھ کر اسے متعارف کرایا جائے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں