Monday, January 6, 2025
ہومScience and Technologyانٹرنیٹ میں سست روی پی ٹی اے نے تحقیقات مکمل کرلی

انٹرنیٹ میں سست روی پی ٹی اے نے تحقیقات مکمل کرلی



(وقاص عظیم)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے انٹرنیٹ کی سست روی کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر کے وزارت آئی ٹی کو رپورٹ ارسال کردیں ہیں۔

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ میں سست روی کے حوالے سے اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں جس میں ٹیلی کام کمپنیوں کو سوشل میڈیا اور ویب براؤزنگ میں مسائل کا سامنا رہا۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے اپنے نیٹ ورک پر آنے والے مسائل کی تفصیلات فراہم کیں ہیں  جن میں جاز اور ٹیلی نار نے ایکس پر بلاکنگ کے مسائل کی نشاندہی کی لیکن ان کمپنیوں نے ویب براوزنگ اور ڈیٹا سروسز پر کوئی مسئلہ رپورٹ نہیں کیا۔

 زونگ نے تمام بڑے ایپلیکیشنز میں ڈیٹا ٹریفک میں کمی رپورٹ کی اور اس نے اپنے نیٹ ورک پر ٹک ٹاک ٹریفک میں 16 فیصد کمی نوٹ کی۔

دوسری جانب یوفون نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی کارکردگی میں کمی کی نشاندہی کی مگر ویب براؤزنگ میں کوئی مسئلہ رپورٹ نہیں ہوا۔

 پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فکسڈ لائن آپریٹرز نے بھی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے دوران مسائل کی نشاندہی کی ہے جن میں پی ٹی سی ایل نے سوشل میڈیا سروسز میں خلل کی نشاندہی کی اور ٹک ٹاک، واٹس ایپ، فیس بک، اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی تصدیق کی مگر پی ٹی سی ایل کے مطابق ویب براؤزنگ میں کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا۔

 اس کے علاوہ سائبرنیٹ نے اپنے نیٹ ورک پر سوشل میڈیا اور ویب براؤزنگ میں رکاوٹوں کی نشاندہی کی ہے  جبکہ نیا ٹیل نے بتایا کہ اس کے نیٹ ورک پر سروسز بالکل متاثر نہیں ہوئیں جبکہ ٹرانس ورلڈ نے ویڈیو اسٹریمنگ، کالز اور ویب براؤزنگ میں سست رفتاری کی تصدیق کی۔

 اس تحقیق کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ ڈالا اور انٹرنیٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لیے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس طلب





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں