Saturday, December 28, 2024
ہومScience and Technologyانڈونیشیا میں آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی عائد

انڈونیشیا میں آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی عائد


ـــ فائل فوٹو

انڈونیشیا میں آئی فون 16 سیریز کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انڈونیشین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 16 سیریز کی فروخت پر پابندی حکومت نے ایپل کی جانب سے انڈونیشیا میں سرمایہ کاری کے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر عائد کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل نے انڈونیشیا میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ مراکز کے لیے 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر ابھی تک کمپنی کی جانب سے صرف ساڑھے 9 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی وزارتِ صنعت نے ایپل کمپنی کی ڈیوائسز کے آئی ایم ای آئی سرٹیفکیٹس کے اجراء کو بلاک کر دیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انڈونیشین قوانین کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کو وہاں کام کرنے کے لیے اپنی مصنوعات کی تیاری میں 40 فیصد مقامی مواد استعمال کرنا ہوتا ہے لہٰذا اگر کوئی غیر ملکی کمپنی انڈونیشیا میں کام کرنا چاہتی ہے تو اسے اپنی مصنوعات انڈونیشیا میں ہی تیار کرنا پڑتی ہیں اور  وہاں اپنے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹرز قائم کرنے پڑتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انڈونیشا نے ماضی میں بھی مقامی سطح پر مصنوعات کی مانگ بڑھانے کے لیے غیر ملکی کمپنیوں پر اس طرح کی پابندیاں عائد کی ہیں جس کے ملے جلے نتائج سامنے آئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں