Wednesday, December 25, 2024
ہومScience and Technologyاُمید ہے نئی کیبلز جڑنے سے انٹرنیٹ کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل...

اُمید ہے نئی کیبلز جڑنے سے انٹرنیٹ کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گا: سجاد مصطفیٰ


—فائل فوٹو

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ نئی کیبلز جڑنے سے انٹرنیٹ کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ ہفتوں کے لیے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ آیا تھا جو حل ہو گیا ہے۔

سجاد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اگلے سال 3 چار بڑی میجر قسم کی کیبلز اور فائیو جی سے انٹرنیٹ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیبل 2 ابھی لنک ہوئی ہے البتہ ایکٹیویٹ نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کے لیے جدید کیبل افریقا سے آج منسلک ہو گی۔

جدید کیبل افریقا سے منسلک کرنے کے پروگرام کے تحت 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل آج پاکستان سے منسلک ہو گی۔

آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبل کی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے، اس سے سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی اسپیڈ بڑھے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں