ہوم Science and Technology ایلون مسک کا انقلابی پراجیکٹ، دنیا کے کسی بھی حصّے میں 1...

ایلون مسک کا انقلابی پراجیکٹ، دنیا کے کسی بھی حصّے میں 1 گھنٹے میں پہنچنا ممکن

0


امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اب انسان کا 1 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دنیا کے کسی بھی حصّے میں پہنچنا ممکن ہے۔ 

اس غیر حقیقی خواب کو ممکن بنانے کے لیے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس ایک ایسا اسٹار شپ راکٹ بنانے کی تیاری کر رہی ہے جو انسان کو دنیا کسی بھی حصّے میں 1 گھنٹے سے بھی کم وقت میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

ایک صارف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اسپیس ایکس کے انقلابی پراجیکٹ ’ارتھ ٹو ارتھ‘ کی ایک پروموشنل ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) ممکنہ طور پر اسپیس ایکس کے ’ارتھ ٹو ارتھ‘ پراجیکٹ کو منظوری دے سکتی ہے۔

ایلون مسک نے صارف کی اس پوسٹ پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بالکل، اب یہ ممکن ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر صارف کی جانب سے شیئر کی گئی پروموشنل ویڈیو کے مطابق یہ اسٹار شپ راکٹ نیویارک سے شنگھائی 39 منٹ میں، لاس اینجلس سے ٹورنٹو 24 منٹ میں اور لندن سے نیویارک 29 منٹ میں جبکہ دنیا کے کسی بھی حصّے میں انسان کو 1 گھنٹے سے کم وقت میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version