Saturday, December 28, 2024
ہومScience and Technologyایکس (ٹوئٹر) کے کام بند کرنے کی اہم وجہ سامنے آگئی

ایکس (ٹوئٹر) کے کام بند کرنے کی اہم وجہ سامنے آگئی


مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے برازیل میں کام بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے برازیل کے جج الیگزینڈرا موریس کی جانب سے سینسر شپ کے آرڈرز دیے جانے کے بعد برازیل میں فوری طور پر کام (آپریشنز) بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایکس حکام نے بتایا کہ جج الیگزینڈرا موریس نے برازیل میں ایکس کے ایک قانونی نمائدے کو خفیہ طور پر دھمکایا، جج نے ایکس سے کچھ مواد ہٹانے کے فیصلے کی عدم تعمیل کی صورت میں گرفتاری کی دھمکی بھی دی۔

ایکس حکام نے جج الیگزینڈرا موریس کے مبینہ دستخط شدہ کچھ دستاویزات بھی شائع کی ہیں جن میں فیصلے پر عمل درآمد نا کرنے کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر 3600 ڈالر کا جرمانہ ( تقریباً10 لاکھ پاکستانی) اور برازیل میں ایکس کے نمائندے کی گرفتاری کا حکم شامل ہے۔

ایکس حکام کے مطابق انہوں نے اپنے عملے کی حفاظت کے پیش نظر برازیل میں کام بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں