(ویب ڈیسک)اب دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرح ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے صارفین بھی ویڈیوز اپلوڈ کر کے پیسے کماسکتے ہیں۔
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نےاعلان کیا کہ ایکس کے سبسکرائبڈ صارفین پلیٹ فارم پر فلمیں، ٹی وی سیریز یا پوڈ کاسٹ پوسٹ کر کے مونیٹائزیشن کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔
اسٹریمنگ سروس پیشن فلکس کی مشترکہ بنیاد رکھنے والی اپنی بہن ٹوسکا مسک کو جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ صارفین اب ایکس پر مکمل دورانیے کی فلمیں اپلوڈ کرسکتے ہیں۔
ایلون نے کہا کہ “اس پلیٹ فارم پر اپنی فلمیں، ٹی وی سیریز یا پوڈ کاسٹ پوسٹ کریں اور سبسکرپشنز کو آن کر کے رقم کمائیں۔”
ٹوسکا مسک نے ایک ویڈیو پوسٹ کر کےلکھا تھا کہ “مجھے یہ پسند ہے کہ لوگ یہاں ایکس پر میری فلمیں دیکھ رہے ہیں۔”
ایک صارف نے یہاں تک تجویز کیا کہ ایکس انہیں فلمیں پوسٹ کرنے دے اور اس کے عوض ایک وقتی فیس وصول کریں,صارف کا کہنا تھا کہ “اس طرح لوگ سبسکرپشن خریدے بغیر فلم خرید سکیں گے اور ایکس ایک حقیقی مووی پلیٹ فارم بن جائے گا”۔
یہ بھی پڑھیں:کم ایندھن پرزیادہ چلے،پاکستان میں حیران کن قیمت پر نئی ’پراڈو‘لانچ کردی گئی
اس کے علاوہ ایلون نے اپنے فالوورز کو یہ بھی بتایا کہ اے آئی آڈیئنسز ‘AI Audiences’ فیچر جلد آرہا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ‘اپنے اشتہارات کے ہدف والے لوگوں کی مختصر وضاحت کریں اور ہمارے اے آئی سسٹمز سیکنڈوں میں ہدف بنانے کے لیے انتہائی متعلقہ ایکس صارفین کا ایک پول تیار کردیں گے’۔