Monday, January 6, 2025
ہومScience and Technologyایکس کی بندش کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

ایکس کی بندش کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میٖڈیا ایپ ایکس کی بندش کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر ’’ایکس‘‘ بند کرنے کی معقول وجوہات نہیں ہیں تو بحال کیا جائے۔

 تحریری حکم نامے میں  عدالت نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرکے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے ایکس کی بندش کے خلاف درخواست انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق درخواست کے ساتھ منسلک کردی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت و دیگر کو 5 مارچ کےلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔درخواست گزاروں کے وکیل کا مؤقف ہے کہ تمام شہریوں کو آزادی اظہار رائے اور معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں