Monday, December 23, 2024
ہومScience and Technologyبرازیل میں سینسر شپ احکامات ایکس نے آپریشن بند کر دیا

برازیل میں سینسر شپ احکامات ایکس نے آپریشن بند کر دیا



(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے برازیل میں “سینسر شپ کے احکامات” کی وجہ سے آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے دعویٰ کیا ہے کہ برازیل کے جج الیگزینڈر ڈی موریس نے احکامات نہ ماننے پر ایکس کے قانونی نمائندے کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی ہے۔

سوشل میڈیا کمپنی ایکس کا کہنا ہے کہ برازیل میں اپنی کارروائیاں بند کر رہے ہیں لیکن ملک میں ایکس کی سروس دستیاب رہے گی۔

 جج نے  ایکس سے کچھ مواد ہٹانے کے فیصلے کی عدم تعمیل کی صورت میں گرفتاری کی دھمکی بھی دی,ایکس حکام نے جج الیگزینڈرا موریس کے مبینہ دستخط شدہ کچھ  دستاویزات بھی شائع کی ہیں جن میں فیصلے پر عمل درآمد نا کرنے کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر 3600 ڈالر کا جرمانہ ( تقریباً10 لاکھ پاکستانی) اور برازیل میں ایکس کے نمائندے کی گرفتاری کا حکم شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فوک گلوکاروں کی سنی گئی

ایکس حکام کے مطابق انہوں نے اپنے عملے کی حفاظت کے پیش نظر برازیل میں کام بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں