Friday, December 27, 2024
ہومScience and Technologyبٹنوں والا 4جی موبائل فون متعارفقیمت اتنی کم کہ جان کر آپ...

بٹنوں والا 4جی موبائل فون متعارفقیمت اتنی کم کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے



نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملٹی نیشنل کمپنی ایچ ایم ڈی نے نوکیا کے ماضی کے مقبول فون 110 کو دوبارہ نئے فیچرز کے ساتھ پیش کیا ہے۔

کمپنی نے نوکیا 110 کو فور جی سپورٹ کے ساتھ پیش کیا ہے،کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون میں طاقتور بیٹری دی گئی ہے جس سے صارفین 8 گھنٹے تک مسلسل بات کر سکتے ہیں۔

فون میں بلیوٹوتھ کا فیچر بھی پیش کیا گیا ہے جب کہ فون میں ریئر کیمرا بھی دیا گیا ہے جس کی ٹیکنالوجی اپ گریڈ کردی گئی ہے۔

نوکیا 110 فور جی میں طاقتور بیٹری دیے جانے کے ساتھ ساتھ اس میں فاسٹ چارجر بھی دیا گیا ہے جب کہ اس کی سکرین ٹیکنالوجی کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

فون کو واٹر اینڈ ڈسٹ ریزسٹ بھی بنایا گیا ہے،کمپنی نے فوری طور پر فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا تاہم ممکنہ طور پر نئے فون کی پاکستانی قیمت 8 ہزار روپے تک ہوگی۔

پاکستانی مارکیٹ میں یہ فون کب تک دستیاب ہوگا صارفین کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں