Tuesday, January 7, 2025
ہومScience and Technologyجسٹس بابر ستار کی دہری شہریت کا معاملہ سینیٹر فیصل واوڈا نے...

جسٹس بابر ستار کی دہری شہریت کا معاملہ سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کے امریکی گرین کارڈ ہولڈر ہونے کے معاملےپر سینیٹر فیصل واوڈا نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ 

آرٹیکل 19 اے کے تحت دائر کی گئی درخواست میں فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم سے متعلق پریس ریلیز جاری کی گئی تھی، جس میں کہا گیا کہ جسٹس بابر ستار نے جج بننے سے پہلے اپنے گرین کارڈ سے متعلق اس وقت کے چیف جسٹس کو آگاہ کردیا تھا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ جسٹس بابر ستار اور اس وقت کے چیف جسٹس کے درمیان گرین کارڈ سے متعلق ہونے والی خط و کتابت فراہم کی جائے۔گرین کارڈ سے متعلق خط و کتابت کو پبلک کرنے سے جسٹس بابر ستار کیخلاف پراپیگنڈا مہم ہمیشہ کیلئے دم توڑ جائے گی۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں