Monday, December 23, 2024
ہومScience and Technologyخلاء میں زندگی کی تلاش کیلئے ڈریگن فلائی مشن بھیجنے کا منصوبہ

خلاء میں زندگی کی تلاش کیلئے ڈریگن فلائی مشن بھیجنے کا منصوبہ



(ویب ڈیسک)امریکی خلائی ادارہ ناسا نظامِ شمسی کے چھٹے سیارے زحل کے چاند پر زندگی کی تلاش کے لیے ڈرون بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ڈریگن فلائی پروب زمین سے تقریباً 74 کروڑ 50 لاکھ میل فاصلے پر موجود زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن کا معائنہ کرے گا۔

اس اسپیس کرافٹ کی لانچ جولائی 2028 میں متوقع ہے جو ٹائٹن تک 2034 میں پہنچے گا۔

ناسا کی جانب سے اس مشن کے متعلق اعلان 2019 میں کیا گیا تھا اور اب چار برس کے اندر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنا دیا جائے گا۔

اس وقت کے ناسا ایڈمنسٹریٹر جم برائڈنسٹائن کا کہنا تھا کہ ڈریگن فلائی مشن کے ساتھ ناسا ایک بار پھر ایک ایسا کام کرے گا جو کوئی اور نہیں کر سکتا۔

یہ  بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں حیران کن کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ان کا کہنا تھا کہ پُراسرار بحری دنیا کے حوالے سے تحقیق کائنات میں زندگی کے متعلق معلومات میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے۔

ناسا کے مطابق ٹائٹن نظامِ شمسی کا دوسرا بڑا چاند ہے اور اس کی فضاء زمین کی طرح نائٹروجن پر مبنی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں