Wednesday, January 8, 2025
ہومScience and Technologyزمین کے قریب بھاپ میں لپٹا حیران کن سیارہ دریافت

زمین کے قریب بھاپ میں لپٹا حیران کن سیارہ دریافت


ــــ فائل فوٹو

نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ (جے ڈبلیو ایس ٹی) نے خلاء میں زمین کے قریب بھاپ کی ایک موٹی تہہ میں لپٹے ہوئے اجنبی سیارے کو دریافت کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سیارہ جو زمین سے تقریباً 100 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے، اسے GJ 9827 d کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سیارہ زمین کے سائز سے دُگنا اور 3 گُنا زیادہ بڑے ماحولیاتی حجم کے ساتھ مکمل طور پر پانی کے بخارات پر مشتمل ہے۔

ناسا کی ٹیم کے رکن اور مشی گن یونیورسٹی کے سابق انڈرگریجویٹ طالب علم ایشان راہول کے مطابق ہم پہلی بار ایسا سیارہ دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ سیارہ زیادہ تر گرم پانی کے بخارات سے بنا ہے اور اسی لیے ہم اس سیارے کو’بھاپ کی دنیا‘ کہہ سکتے ہیں۔

ایشان راہول نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس سیارے پر زندگی کی ایسی کسی بھی اقسام کا تو بالکل تصّور نہیں کیا جا سکتا جن سے ہم زمین پر رہتے ہوئے واقف ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں