Saturday, December 28, 2024
ہومScience and Technologyسام سنگ کا اے 16 پیش 6 سال تک اپڈیٹ دینے کا...

سام سنگ کا اے 16 پیش 6 سال تک اپڈیٹ دینے کا اعلان



(ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ نے گلیکسی اے 16 فائیو جی پیش کردیا۔

کمپنی نے فون کو پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صارفین آئندہ 6 سال تک اے 16 کی سافٹ ویئر اور سیکیورٹی اپڈیٹس حاصل کرتے رہیں گے۔

کمپنی کی جانب سے نصف دہائی سے زائد عرصے تک سافٹ اور سیکیورٹی اپڈیٹس فراہم کرنے کے اعلان کا مطلب یہ ہے کہ صارفین اکتوبر 2030 تک اس کی اپڈیٹس حاصل کرتے رہیں گے۔

گلیکسی اے 16 فائیو جی کو 7-6 انچ اسکرین جب کہ تین بیک کیمروں اور ایک اپڈیٹ سیلفی کیمرے کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 5 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے جو کہ آرٹیفیشل انٹلی جنس (اے آئی) فیچرز سے لیس ہیں۔اسی طرح کمپنی نے فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل سیفلی کیمرا دیا ہے جو کہ متعدد فیچرز اور اپڈیٹس کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

فون کو 4 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ایک ہی ماڈیول میں پیش کیا گیا ہے، تاہم ممکنہ طور پر یورپ میں اس کے مزید ماڈیول بھی پیش کیے جائیں گے۔فون کے سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے جب کہ اسے اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کو مختلف رنگوں اور فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 25 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کو فوری طور پر زیادہ ممالک میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا، تاہم مہینے کے اختتام تک اسے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

فون کی پاکستانی قیمت 75 ہزار روپے رکھی گئی ہے، تاہم ممکنہ طور پر اسے پاکستان میں پیش کرتے وقت اس کی قیمت کم کردی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں