Sunday, December 29, 2024
ہومScience and Technologyسعودی لباس پہنے روبوٹ کی خاتون رپورٹر کیساتھ شرمناک حرکت کمپنی نے...

سعودی لباس پہنے روبوٹ کی خاتون رپورٹر کیساتھ شرمناک حرکت کمپنی نے معافی مانگ لی



(24 نیوز ) ٹیکنالوجی کی دنیا میں آرٹیفشل انٹیلی جنس  کے آنے سے انقلاب برپا ہو چکا ہے ، انسان نما روبوٹ خودکار طریقے سے آمور انجام دینے لگے ہیں جو کہ کسی خواب سے کم نہیں لگتے ، یہی روبوٹ اب انسانو ں کی جگہ لینے کیلئے تیار ہیں ،لیکن کچھ ماہرین کو تشویش ہے کہ یہ ٹیکنالوجی انسانوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے جس کی عملی مثال بھی سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق ایک روبوٹ کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے ،  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی لباس پہنے  ایک روبوٹ خاتون رپورٹر کیساتھ شرمناک حرکت کرتا ہے جو کہ کیمرہ کی آنکھ محفوظ کر لیتی ہے ، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آنی تھی کہ ہر طرف ہنگامہ برپا ہو گیا ،  آرٹی ای اردو نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’’ سعودی روبوٹ کی طرف خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کی حرکات  ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعد روبوٹ بنانے والے انجینئرز کا کہنا ہے کہ یہ حرکت ایک ٹیکنکل گلیچ کی وجہ سے ہوئیں، خاتون رپورٹر سے معذرت کر لی گئی‘‘۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں