Saturday, December 28, 2024
ہومScience and Technologyعالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین کی منظوری دیدی

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین کی منظوری دیدی



نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خبرایجنسی نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کی پہلی ویکسین ایم وی اے، بی این کی منظوری دی ہے اور منکی پاکس کی ویکسین 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو 4 ہفتوں کے فرق سے 2 خوراکوں میں دی جا سکے گی۔
خبرایجنسی کا بتانا ہے کہ منظور شدہ ویکسین وائرس کے خلاف ایک خوراک کے بعد 76 فیصد اور 2 خوراکوں کے بعد 82 فیصد موثر ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت منکی پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے چکا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق منکی پاکس 121 ممالک میں پھیل چکا ہے، رواں سال 500 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں، ہائی رسک گروپس اور کمزور قوتِ مدافعت والے افراد میں منکی پاکس کی شرحِ اموات 10فیصد تک ہو سکتی ہے۔
پاکستان میں منکی پاکس وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جو مختلف ممالک سے سفر کرکے آنے والوں میں پائے گئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں