Sunday, December 29, 2024
ہومScience and Technologyمائیکرو سافٹ ایج میں ویڈیوز کو ترجمہ کرنے کا فیچر متعارف

مائیکرو سافٹ ایج میں ویڈیوز کو ترجمہ کرنے کا فیچر متعارف


انٹرنیٹ براؤزر مائیکروسافٹ ایج پر یوٹیوب سمیت مختلف ویب سائٹس کی ویڈیوز کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے یوٹیوب، لنکڈن اور کرسرا سمیت دیگر ویب سائٹس پر دیکھی جانے والی ویڈیوز پر ترجمہ کرنے کی آزمائش شروع کردی گئی۔

فوری طور پر انگریزی سے ہسپانوی اور ہسپانوی سے انگریزی زبان کے ترجمے کی آزمائش شروع کردی گئی جب کہ ترتیب وار اس میں دیگر زبانوں میں بھی ترجمے کو شامل کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق مستقبل میں مائیکروسافٹ ایج کے براؤزر پر ٹرانسلیشن کا اے آئی ٹول شامل کیا جائے گا، جس پر کلک کرکے صارفین ویڈیوز کو اپنی پسندیدہ زبان میں سن سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لنکڈن پر دیکھی جانے والی ویڈیو کو ترجمہ کرنے کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد ویڈیو کی آواز دوسری زبان میں تبدیل ہوگئی۔

فیچر کے تحت اگر صارفین کسی بھی انگریزی کی ویڈیو کو دوسری زبان میں سننا پسند کریں گے تو وہ صرف ٹرانسلیشن کے فیچر میں جاکر زبان منتخب کریں گے اور چلنے والی ویڈیو خود بخود ترجمے کی آواز میں چلنا شروع ہوگی اور آواز بھی اسی شخص کی ہوگی جو کہ اصلی ویڈیو میں موجود ہوگی۔

اس فیچر کے تحت مائیکرو سافٹ ایج پر یوٹیوب سمیت دیگر ویب سائٹس کی ویڈیوز کو براہ راست ترجمہ کرکے سنا جا سکے گا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مستقبل میں مائیکرو سافٹ بڑی ویب سائٹس جیسا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت دوسری ویب سائٹس کی ویڈیوز کو بھی ترجمہ کرکے سننے کا فیچر پیش کرے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں