Tuesday, December 31, 2024
ہومScience and Technologyمیٹا کی بندش سے مارک زکر برگ کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا؟

میٹا کی بندش سے مارک زکر برگ کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا؟



کیلیفورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن )میٹا کی زیر ملکیت سوشل میڈیا ایپلیکیشنز فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام کی حالیہ بندش کی وجہ سے کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق منگل کو دنیا بھر میں میٹا کمپنی کی ویب اور موبائل ایپلیکیشنز ڈاون ہوگئی تھیں اور صارفین کے فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر اکاونٹ خود بخود بند ہوگئے تھے۔صارفین نے شکایت کی تھی کہ فیس بک اکاو¿نٹ خود بخود لاگ آوٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے کے باوجود بھی آئی ڈیز بند ہوگئیں اور پاس ورڈ کو غلط قرار دیا۔صارفین کے مطابق انسٹاگرام، تھریڈز اور فیس بک میسجنر پر بھی اسی مسئلے کا سامنا کرنا پڑاتاہم سروسز ایک گھنٹے سے زائد بند ہونے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئی تھیں۔
سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی بندش کی وجہ سے میٹا کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ کو ایک دن میں تقریباً 3 بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔عالمی جریدے بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں زکربرگ کی کل مالیت ایک دن میں 2.79 بلین ڈالر کم ہو کر 176 بلین ڈالرز ہوگئی تھی تاہم اس کے باوجود وہ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص برقرار رہے۔اس کے علاوہ عالمی طور پر بندش کے بعد میٹا کے حصص میں 1.6 فیصد کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں مارک زکربرگ کی مجموعی مالیت میں کمی واقع ہوئی جبکہ وال سٹریٹ مارکیٹ میں میٹا کا ایک شیئر 490.22 ڈالر کا رہا۔
واضح رہے کہ میٹا کی زیر ملکیت ایپس معطل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں