Wednesday, December 25, 2024
ہومScience and Technologyواٹس ایپ اب کاروبار بڑھانے میں بھی صارفین کیلئے مددگار

واٹس ایپ اب کاروبار بڑھانے میں بھی صارفین کیلئے مددگار


ــــ فائل فوٹو

میٹا کی فوری پیغام رسائی کے لیے استعمال ہونے والی اپلیکیشن واٹس ایپ نے کاروبار کے لیے اے آئی میٹا اسسٹنٹ کا نیا ورژن متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

میٹا اے آئی اسسٹنٹ خصوصی طور پر کاروبار کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے کاروبار کی جانب نئے صارفین کو راغب کرنے اور اپنے کسٹمرز کے تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

واٹس ایپ بیٹا انفو نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ نئی اپ ڈیٹ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے اور واٹس ایپ صارفین میٹا اے آئی اسسٹنٹ کے اس نئے ورژن سے کاروبار کے حوالے سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔

یہ نیا ورژن کاروبار کو بڑھانے میں مدد کے لیے نئی مہارتیں سکھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور صارفین کے کاروباری کاموں میں بھی مدد کر سکتا ہے جس سے صارفین سب سے زیادہ اہم چیزوں پر توجہ مرکوز رکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ میٹا اے آئی اسسٹنٹ کے اس نئے ورژن کی مدد سے صارفین اپنے بزنس کیٹلاگز، اشتہارات کے ڈیزائن اور اپنی پروفائل کو مزید تخلیقی بنا سکتے ہیں۔

فی الحال یہ نیا ورژن دنیا کے چند منتخب ممالک میں دستیاب ہے جبکہ دیگر ممالک آنے والے کچھ ہفتوں میں اس نئے ورژن تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں