Tuesday, December 24, 2024
ہومScience and Technologyواٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی بہتر بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی بہتر بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف


اگر آپ واٹس ایپ اسٹیٹس استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے صارفین کی پرائیویسی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔ واٹس ایپ میں اسٹوریز کو اسٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے تاکہ اسٹیٹس ایپ ڈیٹس کی پرائیویسی کو مضبوط کیا جاسکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کی آزمائش واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹس پرائیویسی کنفرمیشن فیچر کے ذریعے صارفین کو زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔ یعنی صارفین یہ کنٹرول کر سکیں گے کہ ان کے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو کون دیکھتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جب بھی صارف کی جانب سے اسٹیٹس کو اپ لوڈ کیا جائے گا تو شیئر بٹن پر کلک کرنے سے قبل ایک پروموٹ سامنے آئے گا جس میں پرائیویسی سیٹنگز دکھائی جائیں گی تاکہ صارف اسٹیٹس پوسٹ کرنے سے قبل طے کرسکے کہ وہ مواد کس کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہے۔

ابھی بھی یہ فیچر واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی آپشن کے اندر موجود ہے، جہاں جاکر صارفین یہ طے کرسکتے ہیں کہ ان کے اسٹیٹس کون دیکھ سکتا ہے۔

مگر اس نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو یاد دلایا جائے گا کہ ان کا اسٹیٹس کن افراد کو نظر آئے گا تاکہ ان کا مواد منتخب کردہ افراد تک ہی پہنچ سکے۔

یہ فیچر ابھی محدود بیٹا صارفین کو دستیاب ہے اور ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس کے لیے ایک منٹ طویل وائس نوٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں