Saturday, January 4, 2025
ہومScience and Technologyواٹس ایپ میں ایک اور کارآمد فیچر متعارف

واٹس ایپ میں ایک اور کارآمد فیچر متعارف


واٹس ایپ میں ایک ایسے دلچسپ اور کارآمد فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اسے زیادہ بہتر بنا دے گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں کاسٹیوم فلٹر کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین مختلف چیٹ فلٹرز بنا کر ان میں اپنی پسند کے افراد کو شامل کرسکیں گے۔ ایسا کرنے سے ان کے لیے اہم افراد کو تلاش کرنا اور ان سے چیٹ کرنا آسان ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ ابھی واٹس ایپ میں 4 چیٹ فلٹرز موجود ہیں جو کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے ہیں۔

مگر اس نئے فیچر سے صارفین ایسی لسٹس خود تیار کرسکیں گے جن مں وہ مختلف کانٹیکٹس یا گروپس کو شامل کرسکیں گے، مثال کے طور پر وہ گھر والوں، دفتر، دوستوں یا دیگر کے لیے الگ الگ لسٹیں تیار کرسکیں گے۔

جب آپ ایک لسٹ تیار کرلیں گے تو واٹس ایپ کی جانب سے خودکار طور پر اس لسٹ کے لیے ایک فلٹر چیٹ اسکرین کے اوپر تیار کیا جائے گا، جس کا نام آپ کی تیار کردہ لسٹ پر ہوگا تاکہ اسے آسانی سے تلاش کرسکیں۔

جب آپ کسی کاسٹیوم فلٹر پر کلک کریں تو واٹس ایپ چیٹ ونڈو میں صرف وہ چیٹس نظر آئیں گی جو اس فلٹر میں شامل کی جائیں گی۔

اگر آپ بیٹا صارف ہیں تو واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر وہاں لسٹس کے نام سے ایک نئے آپشن کو دیکھ سکتے ہیں۔

اس میں جاکر آپ ایک نئی لسٹ تیار کرسکیں گے اور اپنی پسند کے مطابق اس کا نام رکھ سکیں گے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں