Thursday, January 2, 2025
ہومScience and Technologyواٹس ایپ میں نیا فیچر شامل

واٹس ایپ میں نیا فیچر شامل



(ویب ڈیسک)پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ میں ایک اور فیچر شامل کرلیا گیا ،اس فیچر سے تصاویر کی ساکھ کو جانچنے کو موقع ملے گا ۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ویب ورژن میں  اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے،اس فیچر کے ذریعے صارفین کو میسجنگ پلیٹ فارم میں شیئر کی جانے والی تصاویر کی ساکھ کو جانچنے کا موقع ملے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئے بیٹا (beta) ورژن میں اس فیچر پر آزمائش کی جا رہی ہے تاکہ صارفین کو ویب پر گوگل سرچ میں تصاویر کی حقیقت جاننے کے لیے ریورس سرچ کا موقع ملے سکے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین کو گوگل پر تصویر اپ لوڈ کرنے کا موقع ملے گا تاکہ معلوم ہوسکے کہ ویب پر وہ تصویر موجود ہے یا نہیں۔

ضرورپڑھیں:اے آئی کے ذریعے سب سے زیادہ لوگوں کی برہنہ تصاویر بنانے والا ملک کونسا ہے؟
اس سے انہیں تصویر کے تناظر کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور وہ تعین کرسکیں گے کہ اس فوٹو کو بدلا تو نہیں گیا، امیج سرچ کے لیے گوگل پر اپ لوڈ کی جانے والی تصاویر کو گوگل ہی ہینڈل کرے گا اور واٹس ایپ کو اس تصویر کے مواد تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے نومبر 2024 میں ایک رپورٹ میں سرچ آن ویب آپشن کے بارے میں بتایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین ریورس امیج سرچ کرسکتے ہیں،یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے۔

گوگل میں ریورس امیج سرچ کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے مگر اسے واٹس ایپ کا براہ راست حصہ بنانے سے صارفین کو زیادہ سہولت مل سکے گی، تصویر کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر ریورس سرچ کرسکیں گے اور کسی اور ایپ یا براؤزر کے بغیر اسے گوگل پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں