Wednesday, January 1, 2025
ہومScience and Technologyٹرمپ کی ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کو مؤخر کرنے کی درخواست

ٹرمپ کی ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کو مؤخر کرنے کی درخواست



(ویب ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے متعلق قانون کے نفاذ کو موخر کیا جائے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کو کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے یا اسے فروخت پر مجبور کرنے سے متعلق قانون کے نفاذ کو موخر کیا جائے۔ 

ٹرمپ نے کہا وہ چاہتے ہیں  کہ صدارت کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ان کے پاس اس مسئلے کے سیاسی حل کے لیے وقت ہو۔ 

واضح رہے صدر بائیڈن کی جانب سے دستخط کردہ قانون کے مطابق  چینی کمپنی بائٹ ڈانس ٹک ٹاک کو کسی امریکی کمپنی کو فروخت کردے بصورت دیگر 19 جنوری سے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں : کڑاکے کی سردی، شدید دھند ، موٹرویز بند

امریکی عدالت اس معاملے پر 10 جنوری کو سماعت کرے گی جب کہ نومنتخب صدر ٹرمپ 20 جنوری کو اپنا عہدہ سمبھالیں گے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں