Saturday, December 28, 2024
ہومScience and Technologyٹویوٹا کمپنی کی طرف سے ٹویوٹا لینڈ کروزر کا نیا ماڈل آئندہ...

ٹویوٹا کمپنی کی طرف سے ٹویوٹا لینڈ کروزر کا نیا ماڈل آئندہ دنوں متعارف کرائے جانے کا امکان 



ٹویوٹا کمپنی کی طرف سے ٹویوٹا لینڈ کروزر کا نیا ماڈل آئندہ دنوں متعارف …

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹویوٹا کمپنی کی طرف سے ٹویوٹا لینڈ کروزر کا نیا ماڈل آئندہ دنوں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس میں کئی کلیدی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق لینڈ کروزر کی پچھلی جنریشن میں 5.7لیٹر وی 8انجن دیا جا رہا تھا تاہم نئے ماڈل میں متوقع طور پر ہائبرڈ اسسٹڈ اور ٹربوچارجڈ 2.4لیٹر 4سلنڈر انجن دیا جا رہا ہے۔
یہ انجن 326ہارس پاور اور 630نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس کے برعکس لینڈ کروزر وی 8کا انجن 381ہارس پاور اور 543نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ نئی لینڈ کروزر کی لمبائی 193.7انچ، چوڑائی(مررز سمیت)  84.2انچ اور اونچائی 73.2انچ ہے۔ 
نئی لینڈ کروزر کی وہیل بیس 112.2انچ رکھی گئی ہے۔ گزشتہ ماڈل ایک گیلن میں 14میل فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا تاہم نئی لینڈ کروزر اس ایک گیلن میں 27میل فاصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ نئی لینڈ کروزر میں ’ٹی این جی اے۔ ایف باڈی آن فریم پلیٹ فارم‘ کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں فل ٹائم فور وہیل ڈرائیو سسٹم اور 2سپیڈ ٹرانسفر کیس کے ساتھ 8سپیڈ آٹو میٹک گیئر بکس دیا گیا ہے۔ 
کمپنی کی طرف سے نئی لینڈ کروزر کی قیمت کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا تاہم گزشتہ سال اگست میں کمپنی کی طرف سے عندیہ دیا گیا تھا کہ اس گاڑی کی قیمت لگ بھگ 50ہزار ڈالر ( 1کروڑ38لاکھ روپے) سے شروع ہو گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں